مئی میں ملکی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن ہونگے

2008کے عام انتخابات کے اخراجات سے 4 گنا زیادہ 12 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

2008کے عام انتخابات کے اخراجات سے 4 گنا زیادہ 12 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے فوٹو : فائل

رواں سال مئی میں ہونیوالے متوقع عام انتخابات پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے جن پر12 ارب روپے کے لگ بھگ اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل الیکشن سیدشیر افگن نے وائس آف امریکاسے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ سال 2008 کے عام انتخابات پر تقریباً 3 ارب روپے کے اخراجات ہوئے تھے مگر اس بارسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ووٹروں کو پولنگ اسٹیشنوں تک لانے اور ووٹروں کو گھرگھران کے پولنگ اسٹیشن کی معلومات سے متعلق پرچیاں پہنچانے سمیت دیگراقدامات کی بدولت الیکشن کمیشن کے انتخابی اخراجات کاتخمینہ12ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔




الیکشن کمیشن نے ساڑھے8کروڑووٹرزمیں سے نصف کوٹرانسپورٹ کی فراہمی کاابتدائی منصوبہ تیار کیاہے کیونکہ 2 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پرواقع پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کو پہنچایا جائے گا۔
Load Next Story