گلوکار علی عظمت اور قُرۃ العین بلوچ کا گانا ’’چل دیئے‘‘ سوشل میڈیا پر ریلیز

یہ گانا اُن لوگوں کے لیے ہے جو خواب دیکھتے ہیں، قرۃ العین بلوچ

یہ گانا اُن لوگوں کے لیے ہے جو خواب دیکھتے ہیں، قرۃ العین بلوچ، فوٹو؛ ایکسپریس

QUETTA:
گلوکار علی عظمت اور قُرۃ العین بلوچ کا گانا ''چل دیئے'' سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا جس کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کے دو بہترین گلوکاروں نے مشترکہ اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اِس گانے کی ویڈیو میں دو کردار دکھائے گئے ہیں جس میں ایک لڑکا لڑکی کی دوستی دکھائی گئی ہے۔ جدید طرز کے اِس گانے کے میوزک پروڈیوسر اُمران شفیق ہیں اور اِس کے ساتھ بول رائل لاء کےعلاوہ میوزک کمپوزیشن بھی اُمران نے ترتیب دیا ہے۔ ویڈیو معروف کم شل ڈائریکٹر اَسد الحق کی پیشکش ہے جب کہ ہدایات سونی کوہ نے دی ہیں۔ ویڈیو میں کرداروں کی اسٹائلنگ کا سہرہ اِفرح ہمایوں کے سر جاتا ہے۔


گلوکارہ قُرۃ العین بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ گانا اُن لوگوں کے لیے ہے جو خواب دیکھتے ہیں، گانے کے متاثر کن بول ایسے افراد کے لیے بھی معنی رکھتے ہیں جو اپنی زندگیوں سے خوش نہیں، یہ گانا ایسے لوگوں کو سبق دیتا ہے کہ آگے بڑھو اور جو تمہارے خواب ہیں اُن کو سچ کر دیکھاﺅ۔

علی عظمت کا کہنا ہے کہ یہ گانا نوجوان نسل کے لیے تحفہ ہے اورانہیں یہ احساس دلوانے کی کوشش ہے کہ خواب دیکھنا اور ان کو پورا کرنے کی جستجو انتہائی ضروری ہے۔ گانے کے میوزک ڈائریکٹراُمران شفیق نے کہا کہ میرا بچپن سے ہی سنیما کی طرف بہت رجحان رہا ہے، پڑھائی کرنے کے بعد جب میں فلیڈ میں آیا تو میری ہمیشہ سے ہی کوشش رہی ہے کہ میں بہتر کہانی کو بہترین طریقے سے دکھا سکوں، اُمید کرتا ہوں کو کہ یہ گانا دیکھنے والوں کوضرور پسند آئے گا۔ علی عظمت اور قُرۃ العین بلوچ کی اسٹائلنگ احتشام انصاری نے کی ہیں۔
Load Next Story