نواز شریف نے مشرف سے ڈیل مسترد کر دی تھی شیخ رشید

آئندہ انتخابات میں پنجاب میں مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی ائی کے درمیان ہوگا۔

آئندہ انتخابات میں پنجاب میں مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی ائی کے درمیان ہوگا۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے آخری وقت میں این اراو کیا جوان کے گلے پڑگیا جبکہ نوازشریف نے پرویز مشرف سے این آر او ڈیل مسترد کردی تھی جس کے بعد پرویز مشرف نے بے نظیربھٹوسے ڈیل کی۔


پیر کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد آئندہ انتخابات کا موسم شروع ہو جائے گا تاہم آئندہ انتخابات میں پنجاب میں پی پی پی کی وکٹیں اڑ جائیں گی اور پنجاب میں مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی ائی کے درمیان ہوگا۔ کے پی کے سے لوگ آصف زرداری کیساتھ مل جائیں گے، پی ٹی آئی کو چھوٹی جماعتوں سے اتحاد قائم کرنا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میموگیٹ کیس میں سابق آرمی چیف جنرل کیانی، آصف علی زرداری اور حسین حقانی کا ٹرائل ہونا چاہیے، میموگیٹ کی مکمل تحقیقات اور ذمے داروں کوسزا ملنی چاہیے، بینظیر بھٹو این آر او کرکے آئیں اور اپنی جان گنوادی۔
Load Next Story