فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ نے لاہور کی رہائشی خاتون کی شادی شدہ زندگی برباد کردی

جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا جائے، خاتون کی عدالت سے درخواست

خاتون نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا جائے۔ فوٹو:فائل

فیس بک پر بننے والے جعلی اکاؤنٹ کے باعث لاہور کی رہائشی خاتون کی شادی شدہ زندگی برباد ہوگئی جب کہ خاتون نے معاملے کے حل کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شگفتہ رانی نامی خاتون نے لاہور کی سیشن عدالت میں ایک ایسے شخص کے خلاف درخواست دائر کی ہے جو کہ اس کے نام سے مبینہ طور پر فیس بک اکاؤنٹ چلا رہاہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب خاتون کے شوہر نے فیس بک پر اپنی بیوی کے نام سے اکاؤنٹ دیکھا جس پر خاتون کی تصویر لگی ہوئی تھی تو اس کے شوہر نے نا صرف اس بات پر خاتون کو گھر سے نکال دیا بلکہ وہ علیحدگی کے لیے بھی غور کر رہاہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فیس بک اب خودکشی کرنے والوں کی نشاندہی کرے گا


خاتون کا کہناتھا کہ وہ کافی عرصہ سے سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہے اور راجا خلیل نامی شخص نے میرے اصلی اکاؤنٹ سے میری تصویر حاصل کی اور ایک جعلی اکاؤنٹ بنا لیا، خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت پتا چلا جب اس نے میرے بھائی کو فیس بک پر دوستی کے لیے پیغام بھیجا جب کہ اس شخص نے کئی اور شخصیات کو بھی ایسا ہی پیغام بھیجا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت میں 2 بھائیوں نے واٹس ایپ پراپنی بیگمات کو طلاق دیدی

خاتون کا کہنا ہے کہ اس حرکت کے باعث اس کی شادی شدہ زندگی برباد ہوگئی لہذا ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے۔
Load Next Story