کراچی سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ علما کونسل کی اپیل پرشہرمیں ہڑتال

شیعہ علما کونسل کےآج ہڑتال کےاعلان پر شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا

شیعہ علماکونسل کےآج ہڑتال کےاعلان پر شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا فوٹو: محمد ثاقب/ ایکسپریس

سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ علما کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال پرشہر کے کاروباری مراکز،پیٹرول پمپس اورتعلیمی ادارے بند رہے جب کہ سڑکوں پرٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔


شیعہ علما کونسل کےآج ہڑتال کےاعلان پرمختلف علاقوں میں سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا جبکہ گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج اسکولز بھی بند کئے جانے کے اعلان کے باعث پرائیویٹ اسکولز بند رہےجبکہ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کراچی یونیورسٹی، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی ، انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ،انٹرمیڈیٹ کا ملتوی ہونے والا پرچہ اب 23 جنوری کو ہوگا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل، شارع پاکستان، کورنگی روڈ ، ملیر،گلشن معمار، اسٹیل ٹاؤن، عوامی کالونی ، ابوالحسن اصفہانی روڈ ، رضویہ چورنگی ، بلاول ہاؤس اور ملیر میں احتجاجی مظاہروں سےٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔
Load Next Story