ڈاکٹر طاہرالقادری جاگ جائیں لانگ مارچ فلاپ شو رہا راناثنااللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جاگ جائیں کیوں کہ لانگ مارچ فلاپ شو رہا ہے۔
لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سہولتوں سے آراستہ کنٹینر میں خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے اور عقیدت مند سردی میں ٹھٹھرتے رہے، طاہر القادری کا ایجنڈا صرف اور صرف سستی شہرت حاصل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے اپیل کرتے ہیں کہ لانگ مارچ ختم کر کے واپس آ کراللہ اللہ کریں۔