ٹیسٹ رینکنگ نمبر ون بھارت کو ایک ملین ڈالر مل گئے

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی چھٹے اور یونس خان ساتویں نمبر ہیں

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی چھٹے اور یونس خان ساتویں نمبر ہیں ۔ فوٹو : اے پی

لاہور:
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت بدستور سرفہرست ہے اور انہیں ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم مل گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت بدستور سرفہرست ہے اس کے ساتھ ہی بھارت نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا گرز اور ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم حاصل کر لی ہے جب کہ پاکستان ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ یکم اپریل تک دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 5 لاکھ، تیسری پوزیشن کی ٹیم کو 2 لاکھ جب کہ چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی


فی الحال آسٹریلیا دوسرے جب کہ جنوبی افریقہ نے تیسری پوزیشن پر موجود ہے تاہم جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین ہیملٹن ٹیسٹ کے بعد دوسری اور تیسری پوزیشنز کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ میں فتح یا ڈرا کی صورت میں دوسری پوزیشن حاصل کر لے گی اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر آجائے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ، یونس خان اوراظہرعلی کی ترقی

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی چھٹے اور یونس خان ساتویں نمبر ہیں ۔ آسٹریلیا کے اسٹیون سمتھ ٹاپ پر موجود ہیں، بھارت کے چتشیور پوجارا دوسرے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ بولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ یاسر شاہ 16 ویں جب کہ وہاب ریاض 19 ویں نمبر پر ہیں۔ بھارت کے رویندرا جدیجا پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے جب کہ سری لنکا کے ہیراتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں اورآل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن نمبر ون ہیں جب کہ ایشون اور جدیجا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے محمد حفیظ 14 ویں نمبر پر ہیں۔

 
Load Next Story