سیاسی حکمت عملی پاناما لیکس فیصلے کے بعد عیاں کریں گے آصف زرداری

ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے جب میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب ملے گا، آصف زرداری

بلاول بھٹو زرداری اور میری نظر سیاسی حالات پر ہے، آصف زرداری۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس فیصلے کے بعد پورے ملک میں محترک ہو جائیں گے اور اپنی حتمی سیاسی حکمت عملی عدالتی فیصلے کے بعد عیاں کریں گے۔

لاہور میں آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ سیاسی صف بندی کے لئے طویل مشاورت کی گئی اور پارٹی رہنماؤں کو پاناما لیکس کے بعد کے منظر نامے پر اعتماد میں لے گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت میں آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے صف بندی کو حتمی شکل پاناما لیکس فیصلے کے بعد دینے پر اتفاق کیا جب کہ ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے بعد پی پی قیادت پنجاب کو مرکز بنا کر سیاسی بساط بچھائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بلاول کی جوانی اور میرا تجربہ پارٹی کو پھر اقتدار میں لائے گا


آصف زرداری نے سیاسی صف بندی کے لیے مختلف رہنماؤں کو سیاسی رابطوں کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما تنظیمی تیاری کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس فیصلے بعد پورے ملک میں محترک ہو جائیں گے اور اپنی حتمی سیاسی حکمت عملی بھی پاناما لیکس فیصلے کے بعد عیاں کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی نے اقتدار کے مزے لوٹے عوام ان سے سوال کریں

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور میری نظر سیاسی حالات پر ہے، ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے لیکن کچھ دن انتظار کریں جب میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب ملے گا۔
Load Next Story