عدالت نے بلوچستان حکومت کو کام کرنے سے نہیں روکا چیف جسٹس

حکومت کے خلاف فیصلہ دے کرخلاء نہیں چھوڑ سکتے تھے، چیف جسٹس

حکومت کے خلاف فیصلہ دے کرخلاء نہیں چھوڑ سکتے تھے، چیف جسٹس۔ فوٹو فائل

MAKKAH:
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا حکم نہیں دے سکتے جس سے ابہام پیدا ہو، عدالت نے بلوچستان حکومت کو کام کرنے سے نہیں روکا۔


چیف جسٹس کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر اسلم بھوتانی کی برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل منیراے ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس اسمبلی اجلاس بلانے کا اختیار نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 12 اکتوبر کے فیصلے میں وزیر اعلیٰ سے یہ اختیار لےلیا تھا۔

اس موقع پرچیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کے خلاف فیصلہ دے کرخلاء نہیں چھوڑ سکتے تھے، عدالت نے ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story