محمد عرفان نے جواب جمع کروانے کیلیے ایک دن کی مہلت طلب کر لی
محمد عرفان نے اگر الزامات تسلیم نہ کیے تو ان کا کیس بھی ٹربیونل کے سامنے پیش ہو گا
بکیز سے مبینہ روابط کے الزام میں معطل فاسٹ بولر محمد عرفان نے الزامات کا جواب جمع کروانے کیلیے ایک روز کی مہلت طلب کی ہے۔
فاسٹ بولر محمد عرفان اپنے وکیل کے ہمراہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پہنچے اور اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے تحریری جواب جمع کروانے کے لیے ایک دن کی مہلت طلب کی ہے۔
پیسر پراینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کے تحت 2 مرتبہ خلاف ورزی کا الزام ہے، اس شق کا اطلاق کسی بکی کے رابطے پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع نہ کرنے والوں پر ہوتا ہے۔ اگر انہوں نے الزامات تسلیم نہ کیے تو ان کا کیس بھی ٹربیونل کے سامنے پیش ہو گا، جب کہ الزامات تسلیم کرنے کی صورت میں ان کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی اپنی کارروائی مکمل کرتے ہوئے سزا سنا دے گی۔