راولپنڈی اوراسلام آباد کےاکثر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل

ایوان صدر،پاک سیکرٹریٹ سمیت ریڈزون کے ایریامیں موبائل فون سروس معطل نہیں کی گئی۔

لانگ مارچ کےپیش نظراسلام آباد میں موبائل فون سروس کے ساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل وائرلیس سروس بھی بند کردی گئی، فوٹو: ایکسپریس

لانگ مارچ کے پیش نظرراولپنڈی اوراسلام آباد کےاکثر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کےپیش نظراسلام آباد میں پی ٹی سی ایل وائرلیس سروس بھی بند کر دی گئی تاہم ایوان صدر،پاک سیکرٹریٹ سمیت ریڈزون کے ایریامیں موبائل فون سروس معطل نہیں کی گئی۔


لانگ مارچ کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرموبائل سروس معطل رہی جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ جہاں سے گزرے گا وہاں سروس معطل رہے گی اورجس علاقے سے لانگ مارچ گزرجائے گا اس شہر کی موبانل فون سروس بحال کردی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق لانگ مارچ کے دوران پنجاب میں تین مراحل میں موبائل سروس بندکی جارہی ہےپہلے مرحلے میں لاہوراورقریبی علاقوں کی موبائل فون سروس معطل کی گئی اس کے بعد مریدکےسےدینہ تک کےعلاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی جب کہ تیسرے اورآخری مرحلے میں راولپنڈی تک موبائل سروس معطل رہے گی۔
Load Next Story