شائقین کی ہلڑبازی کے سبب فٹبال میچ ختم کرنا پڑگیا

فیفا نے میچ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے

فیفا نے میچ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے . فوٹو : اے ایف پی

شائقین کی ہلڑبازی کے سبب آئیوری کوسٹ اور سینیگال کے درمیان فٹبال میچ ختم کرنا پڑگیا۔

پیرس میں آئیوری کوسٹ اور سینیگال کے درمیان کھیلا جانے والا دوستانہ فٹبال میچ شائقین کی ہلڑبازی کی وجہ سے فل ٹائم سے پہلے ہی ختم کردیاگیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :فیفا نے میسی پر 4 میچز کی پابندی لگادی

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر تھا جب 88 ویں منٹ میں شائقین گراؤنڈ میں گھس گئے جس پر فرنچ میچ ریفری ٹونی چیپرون نے مقابلہ ختم قرار دے دیا۔

دریں اثنا فیفا نے میچ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story