کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی اٹھالی گئی
گزشتہ روز امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی تھی۔
شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد کی گئی پابندی اٹھالی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیہ کے مطابق شہر میں گزشتہ روزموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد کی گئی پابندی اٹھالی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سانحہ کوئٹہ سے اظہاریکجہتی کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاجی مظاہروں اوردھرنوں میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر تاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا تاہم آج کوئٹہ میں مظاہرین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بھی جاری دھرنا ختم کردیا گیا جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی کو اٹھالیا۔