موجودہ ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کی تجویز پر غور
نئی گیس اسکیمز کیلیے فنڈز کا اجرا ودیگرنئے منصوبے وجوہ، پنجاب میں شروع کیے جائیں گے۔
ISLAMABAD:
وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں بڑا کٹ لگانے کی تجاویز زیر غور ہیں تاہم ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگانے کی وجہ نئی گیس اسکیموں کے لیے فنڈز کا اجرا اور حکومت کے دیگرنئے منصوبے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نئی گیس اسکیموں پر پابند ی ہٹانے کے بعد پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے ان اسکیموں کی تکمیل کے لیے فنڈز جاری کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئی گیس اسکیموں کے لیے27 ارب سے زائد رقم جاری کرنا بھی پی ایس ڈی پی میں کٹ لگانے کی ایک بڑی وجہ ہوگی اور ان اسکیموں میں سے زیادہ تر پنجاب میں شروع کی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ڈی پی میں ان اسکیموں کے لیے کٹ لگائے جانے پر خیبر پختونخوا میں ہائیڈل پاور پروجیکٹ، اسمال ڈیمز اور دیگر منصوبے متاثر ہوں گے تاہم اس سلسلے میں جب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے معاون خصوصی عاصم نیازی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر کوئی کٹ نہیں لگایا جا رہا ہے جو جاری منصوبے مقررہ مدت کے دوران تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، ان کی تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔