بارک اوباما نے ٹرمپ کے ٹیلیفون ٹیپ کرائے وکی لیکس کا انکشاف
وکی لیکس نے والٹ سیون کے نام سے نئی دستاویزات جاری کی ہیں۔
وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے 2016 میں ٹرمپ ٹاور کی جاسوسی کرائی اور ٹرمپ کے ٹیلیفون بھی ٹیپ کرائے جبکہ اقوام متحدہ، اٹلی، جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں اور میڈیا نمائندگان کو بھی جاسوسی کا نشانہ بنایا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے والٹ سیون کے نام سے نئی دستاویزات جاری کی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق باراک اوباما نے 2013 سے2016 تک اقوام متحدہ کے اس وقت کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ملاقات کی جاسوسی کرائی۔ اوباما کی ایجنسیوں نے اسرائیل اور اٹلی کے درمیان روابط کے مراسلے بھی چرائے۔
مراسلوں میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اٹلی سے درخواست کی تھی کہ وہ امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ اختلافات ختم کرائے۔