شارٹ ٹرم پلان کے تحت گیس پیداوار 20 فیصد بڑھائی جائیگی

جون تک مختلف فیلڈز سے 750 ایم ایم بی ٹی یو گیس سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

ایران اور ترکمانستان سے گیس خریدنے اور ایل این جی کی درآمد پر بھی کام جاری ہے، حکام فوٹو : فائل

ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلیے حکومت کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے شارٹ ٹرم پلان کے تحت گیس کی فراہمی میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا جس کیلیے رواں مالی سال کے آخر جون تک مزید 750 ملین مکعب برٹش تھرمل یونٹ(ایم ایم بی ٹی یو) گیس سسٹم میں شامل کی جائیگی۔

اس ضمن میں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسال کے حکام نے بتایا کہ گیس کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلیے پاک ایران گیس پائپ لائن اور ترکمانستان، افغانستان، پاکستان و بھارت کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، اس کے علاوہ ایل این جی کی درآمد کیلیے بھی پراسیس جاری ہے۔




حکام نے بتایا کہ مذکورہ شارٹ ٹرم پلان کے تحت جون 2013 میں ایم او ایل سے مزید 200 ایم ایم سی ایف ڈی،کندھ کوٹ سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی، ریری مارو سے 12 ایم ایم سی ایف ڈی،کوچھ سے 160 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی جبکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ سے 2013 کی دوسری سہ ماہی میں ابتدائی طور پر 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہونا شروع ہوجائیگی، اس کے علاوہ رواں سال 500 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ کے حساب سے ایل این جی کی درآمد شروع ہوجائیگی۔
Load Next Story