شام حلب پر سرکاری فوج کے حملے پسپا تشدد میں 66 ہلاک

سرکاری فوج کی ہیلی کاپٹروںسے شہرپرزبردست شیلنگ،ہلاک ہونے والوں میں 25 شہری ،19سرکاری اور22 مخالف فوجی شامل ہیں

سرکاری فوج کی ہیلی کاپٹروںسے شہرپرزبردست شیلنگ،ہلاک ہونے والوں میں 25 شہری ،19سرکاری اور22 مخالف فوجی شامل ہیں، اے ایف پی

شام کے دوسرے بڑے شہرحلب کوباغیوں کے قبضے سے چھڑانے کیلیے سرکاری فوج نے اتوارکوبھی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے کارروائی جاری رکھی۔شہرمیںبھاری جنگ کی اطلاعات ہیں۔حکومت مخالفین سیریئن نیشنل کونسل نے بڑے پیمانے پرقتل عام کا خدشہ ظاہرکیاہے اورعالمی برادری سے کہاہے کہ انھیں سرکاری فوج کا مقابلہ کرنے کیلیے بھاری ہتھیاردیے جائیں۔


فری سیریئن آرمی کے کمانڈرنے کہاہے کہ حلب کوسرکاری فوج کے ٹینکوں کا قبرستان بنادیاجائے گا۔انھوںنے کہا اتوارکوان کی فوج نے 8 ٹینک تباہ جبکہ 100 سرکاری فوجی ہلاک کیے ہیں۔شام کے وزیرخارجہ ولید معلم جوایران کے اچانک دورے پرآئے ہیں نے کہا ہے حلب میں باغیوں کوہر قیمت پرشکست ہوگی۔پورے ملک میں جاری تشدد میں اتوارکو مزید66 افرادہلاک ہوگئے جن میں 25 شہری ،19سرکاری فوجی اور22 مخالف فوجی شامل ہیں۔دریں اثناء سرکاری فوج نے اردن سے شام میں غیرقانونی داخل ہونے والے دو افرادکوگولیاں مارکرہلاک کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story