قائد اعظم ٹرافی کرکٹ چیمہ کے جوابی وار نے ایبٹ آباد کو دہلا دیا
199پرڈھیر ہونیوالے لاہورشالیمارنے صرف29 پر6 وکٹیں حاصل کر لیں، پیسر نے4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،کراچی وائٹس کیخلاف۔۔۔
قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ میں اعزاز چیمہ کے جوابی وار نے ایبٹ آباد کو دہلا دیا۔
199 پر ڈھیر ہونے والی لاہور شالیمارکی ٹیم نے صرف29 رنز پر 6 وکٹیں حاصل کر لیں، فاسٹ بولر نے17رنز کے عوض4 کھلاڑیوں کو رخصت کیا،لاہورراوی نے ملتان کو 309 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد 4 وکٹ پر218 رنز بنا لیے،عدنان رسول نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔کراچی وائٹس کیخلاف حیدرآباد نے رضوان احمد کی سنچری سے تقویت پاتے ہوئے305 رنز بنائے، مہمان ٹیم نے محتشم علی کے ناقابل شکست87 زنز کی بدولت 2 وکٹ پر161رنز اسکور کرلیے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گواہاٹی اسٹیڈیم صوابی میں لاہور شالیمار کی ٹیم پہلے روز199 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
عامر سجاد60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اعزاز چیمہ نے جوابی وار کرتے ہوئے 29 رنز پر6 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا،فاسٹ بولر نے17 رنز کے عوض 4 شکار کیے۔ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں میزبان راوی کیخلاف ملتان نے پہلی باری میں 309 رنز بنائے، شعیب مقصود کی سنچری کے بعد نوید یاسین نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عدنان رسول5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے، آصف اشفاق نے2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ میزبان ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام تک4 وکٹ پر218 رنز بنا لیے، عرفان حیدر81، اخلاق بٹ43 اور عابد علی39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ذوالفقار بابر نے2 پلیئرزکو آئوٹ کیا۔ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں کراچی وائٹس کیخلاف میزبان ٹیم کے رضوان احمد نے سنچری جڑ کر مجموعے کو305 تک پہنچا دیا، شرجیل خان نے 64 رنز کے ساتھ بھرپور ساتھ دیا، اُبھرتے ہوئے نوجوان اسپنر عاطف مقبول نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں، فراز احمد3 پلیئرز کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے، کراچی وائٹس نے دوسرے روز کے اختتام تک2 وکٹ پر161 رنز بنائے، محتشم علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست87 رنز اسکور کیے، سعید بن ناصر27رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، آصف ذاکر نے38 رنز کی اننگز کھیلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد اور سیالکوٹ کا میچ دلچسپ صورتحال اختیار کرچکا، اسلام آباد کی ٹیم نے پہلی باری میں 193 رنز بنائے، حریف سائیڈ بھی202 رنز تک محدود رہی، رائوافتخار نے 5، نصراللہ نے3 اور ذوہیب احمد نے2 وکٹیں اپنے نام کیں، نیئر عباس67 اور بلال بٹ55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسلام آباد نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر77 رنز بنالیے۔
میر پور اسٹیڈیم آزاد کشمیر میں راولپنڈی کی ٹیم فیصل آباد کیخلاف132 پر ڈھیر ہوگئی،وقاص مقصود نے 4اور حسن محمود نے3 وکٹیں حاصل کیں،پہلی باری میں226 رنز بنانے والی فیصل آباد کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف88 رنز پر8 وکٹیں گنوا بیٹھی، صدف حسین نے12 رنز دے کر4 وکٹیں اپنے نام کیں،حسیب اعظم اور ناصر ملک نے2,2 وکٹوں کا بٹوارا کیا۔ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کوئٹہ نے میزبان کیخلاف پہلے روز3 وکٹ پر 258 رنز بنا لیے، اسد علی 103 کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،تیمورعلی نے120رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔