کبیر خان کو ویمنز کرکٹ ٹیم کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

کبیر خان کی جگہ صبیح اظہر کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کبیر خان کی جگہ صبیح اظہر کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کبیر خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اب ان کی جگہ صبیح اظہر ٹیم کے نئے کوچ ہوں گے۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین شہریار خان کی زیر صدارت گورننگ باڈی کے اجلاس میں کبیر خان کی جگہ صبیح اظہر کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر کبیر خان کو گزشتہ ماہ ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا، کبیر خان سے اس سے قبل ایچ بی ایل ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے اور ان کی کوچنگ میں ٹیم نے نیشنل ون ڈے کپ میں فتح حاصل کی تھی، وہ خیبرپختونخوا ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

کبیر خان نے 2008 سے 2010 تک افغان ٹیم کی کوچنگ بھی کی ہے، ذرائع کے مطابق کبیر خان کو ویمنز ٹیم کی کوچنگ کے ساتھ بینک میں بھی ملازمت کر رہے تھے اور اسی بناء پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
Load Next Story