ربیع الاولفراہمی ونکاسی آب کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت
کسی بھی شکایت پر متعلقہ چیف انجینئر کو ذمے دار ٹھہرایا جائیگا، ایم ڈی واٹر بورڈ.
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے ماہ ربیع الاول کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور ہنگامی ڈیوٹی انجام دینے والے تمام شعبوں کے افسران و عملے کوڈیوٹی پر رہنے کا پابند کیاگیا ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈنے کہا ہے کہ جس علاقے سے فراہمی ونکاسی آب کے سلسلے میں کوئی شکایت پیدا ہوئی تو اس کا ذمے دار متعلقہ چیف انجینئرکو ٹھہرا یا جائیگا، انھوں نے کہا کہ ربیع الاول کے دوران تمام مساجد اور جلوسوں کے راستوں کے اطراف فراہمی ونکاسی آب کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ربیع الاول کے انتظامات کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈی ایم ڈی ٹیکنکل سروسز علی محمد پلیجو ، تمام چیف انجینئر زاور متعلقہ افسران موجود تھے،ایم ڈی واٹر بورڈ نے تما م انجینئرز اور متعلقہ اسٹاف کو ربیع الاول سے قبل ریڈ الرٹ کرتے ہوئے فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے تمام چیف انجینئرز سے کہا کہ وہ متعلقہ افسران کو پابند کریں کہ وہ اپنے علاقوں میں رہ کر فراہمی ونکاسی آب کے عمل کی نگرانی کریں اور جلوسوں کے راستوں کے اطراف انتظامات کا از خود جائزہ لیں اور علاقہ معززین سے ملاقات کر کے علاقائی مسائل کو فوری حل کریں، انھوں نے کہا کہ ربیع الاول کے دوران کسی علاقے سے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق کوئی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ انجینئر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام چیف انجینئر اپنے موبائل کھلے رکھیں اور جلوسوں کے منتظمین سے رابطہ میں رہیں۔