ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

بجلی کی قلت میں اضافے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 12 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

بجلی کی قلت میں اضافے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 12 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ فوٹو؛ فائل

ملک میں گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی قلت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے اور شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا جس سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 12 گھنٹے ہوگیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملك میں بجلی كا شارٹ فال چار ہز ار میگاواٹ سے تجاوز كرچكا ہے اور مارچ میں ہی بجلی كی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہواہے جس سے بجلی لوڈ شیڈنگ كے دورانیے میں كمی لانے كا حكومتی دعویٰ ہوا ہوگیا۔ ذرائع كے مطابق ملك كے مختلف علاقوں میں 6 سے 12 گھنٹے تك لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اور حكومت كا لوڈشیڈنگ میں كمی لانے كے دعویٰ صرف دعوؤں تك ہی محدود ہے۔


دوسری جانب لوڈشیڈنگ كے خاتمے كی دعوے دار حكومت نے ملك میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ كا اعتراف كرتے ہوئے عوام سے معافی بھی مانگ لی ہے۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی كا كہنا ہے كہ لوڈشیڈنگ سے عوام كو پہنچنے والی تكلیف پر معذرت خواہ ہیں، اپریل میں ضروری مرمت كے بعد بجلی كی پیدوار میں اضافے ہوجائے گا اور گدو كی پیداوار 900 میگاواٹ سے بڑھ كر 1500 میگاواٹ ہونے سے بھی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

وز ارت پانی وبجلی كے ترجمان كی جانب سے جاری كیے بیان كے مطابق27 اور 28 مارچ كو پن بجلی كی پیدوار میں كمی سے ملك میں بجلی كی مجموعی پیداوار میں كمی واقع ہوئی جس سے صارفین غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہوئے۔ ترجمان كے مطابق پن بجلی كی پیداور میں اضافے كے لیے ڈیموں كو بھرنے میں مزید كچھ روز لگیں گے، اس لیے شہروں اور دیہاتوں میں لوڈ شیڈنگ كا دورانیہ ایك سے 2 گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے۔

ترجمان كے مطابق نئے شیڈول كے تحت شہروں میں 4 گھنٹے اور دیہاتوں میں 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جو گزشتہ 5 ماہ كی لوڈشیڈنگ سے زیادہ ہے۔ وزارت پانی وبجلی نے گزشتہ سال كے مقابلے میں پن بجلی كی پیداوار میں 1150 میگاواٹ كمی كا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ مارچ 2016 میں پن بجلی كی پیداوار 2560 میگاواٹ تھی جو درجہ حرارت اور طلب بڑھنے سے 28 مارچ 2017 كو كم ہوكر 1410 میگاواٹ رہ گیا۔ ترجمان كا مزید كہنا تھا كہ اپریل میں دریاؤں كی صورتحال میں بہتری كے بعد بجلی كی صورت حال بہتر ہوجائے گی جب کہ جامشورو، كوٹری، گدو، مظفرگڑھ اور نندی پوراپنی مكمل صلاحیت كے مطابق كام نہیں كررہے، گدو اپریل میں گیس كی مطلوبہ مقدار ملنے كے بعد 1500میگاواٹ بجلی پیدا كرنا شروع كردے گا۔
Load Next Story