ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا اصلاحات کیلیے مارچ
دارالحکومت میں میدان آزادی کی طرف گامزن، حکومت کی تبدیلی اور الیکشن کرانیکا مطالبہ
ملائیشیا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے سیاسی اصلاحات اور حکومت کی تبدیلی کیلیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کا اہتمام حزب اختلاف نے کیا۔ مظاہرین نے8 مختلف مقامات پر جمع ہونے کے بعد میدان آزادی کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جون تک شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ واضح رہے کہ 1957 سے برطانیہ سے آزادی ملنے کے بعد سے ملائیشیا میں نیشنل فرنٹ اتحاد کی حکومت رہی۔
تاہم بدعنوانی کی شکایات کے بعد 2008 میں اتحاد کو ایک تہائی نشستوں سے محروم ہونا پڑگیا تھا۔