طاہر القادری کے مطالبات عوام کی آواز ہیں الطاف حسین
فوری تسلیم کیے جائیں، کہیں ایسا نہ ہو احتجاج ملک گیر شکل اختیار کرلے
KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیش کردہ تمام جائز مطالبات پاکستان کے عوام کی آواز ہیں۔
لہٰذا ان مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے اور لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں، اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حکومت نے سانحہ کوئٹہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلیے جس طرح تاخیرکی اس طرح ڈاکٹر طاہر القادری کے جائز مطالبات کوتسلیم کرنے میں تاخیری حربے استعمال نہ کیے جائیں اسی میں جمہوریت کی فلاح و بقا ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے جائز مطالبات ماننے میں مزید تاخیر کرکے فضا مزید خراب نہ کی جائے، اگر تاخیری کی حربے استعمال کیے گئے اور لانگ مارچ کی راہ میں غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کیے گئے توکہیں ایسا نہ ہو کہ یہ لانگ مارچ کوئٹہ کی طرح ملک گیراحتجاج کی شکل اختیارکرلے۔
الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے اور وہ ملک میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلیے ڈاکٹر طاہر القادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔