میری حکومت پر شب خون مارا گیا اسلم رئیسانی

جو کچھ ہوا ا س کا 3 سال سے انتظار تھا،امن نہ ہونا میری نہیں ایف سی اور پولیس کی ناکامی ہے

فوٹو: فائل

برطرف وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ میری حکومت پر شب خون مارا گیا، میرے ساتھ جو کچھ ہوا ا س کا3 سال سے انتظار کر رہاتھا۔

دہشت گردی پوری دنیا میں ہے, اس پر حکومتیں معطل نہیں کی جاتیں۔صوبے میں امن و امان قائم نہ ہونا ایف سی اور پولیس کی ناکامی ہے، ریکوڈک معاملے پر مجھے مسلسل دبائو کا سامنا تھا۔ وہ پیر کو کیمبرج میں ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کررہے تھے۔ واضح رہے کہ اسلم رئیسانی اپنے ایک عزیز کو یونیورسٹی میں داخل کرانے کیلیے لندن آئے ہوئے ہیں۔




سابق وزیراعلیٰ کے بارے میں کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ وہ علاج کیلئے بیرون ملک ہیں ۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا، ایسا دیگر صوبوں میں کیوں نہیں ہوا؟ کیا دیگر صوبوں میں امن و امان کی صورتحال اچھی ہے ۔ جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا، چند دن تک میرا نتظار کیا جانا چاہیے تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ طاہرالقادری ولی بابا ہیں،آن لائن کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میں اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہوں، جلد پاکستان آکر اتحادیوں سے مشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا۔

Recommended Stories

Load Next Story