انتخابات میں ایک منٹ کی تاخیر بھی برداشت نہیں ہوگی عمران

جتنی جلد ممکن ہو، پارٹی انتخابات مکمل کر لیے جائیں،کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب

مشاورت سے نگراں حکو مت کے قیام اور بروقت انتخابات کرانیکا مطالبہ، دیگر امور پر بھی گفتگو فوٹو: فائل

PESHAWAR:
تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ایک منٹ کی بھی تاخیر بر داشت نہیں کی جائیگی ۔

انھوں نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ پارٹی انتخابات کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے مکمل کر لیا جائے ۔ انھوں نے یہ بات پیر کو تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں اور عوام رابط مہم کو مزید تیز کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔




اجلاس میں حکومت سے تمام جماعتوں کی مشاورت سے نگراں حکو مت کے قیام اور بروقت انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت کی سرکاری وسائل سے ذاتی تشہیر کیخلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائیگی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مار چ سے پیدا ہونیوالی صورتحال اور دیگر امور بھی اجلاس میں زیربحث لائے گئے۔ وائس چیئر مین شاہ محمود قر یشی، صدر مخدوم جاوید ہاشمی، حامد خان، جہا نگیر تر ین، شفقت محمود، فوزیہ قصوری، انعام اللہ خان نیازی اورڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔
Load Next Story