انسانی جسم سے موبائل چارج کرنے والی بیٹری تیار

چینی سائنسدانوں نے ایسی بیٹری تیار کی ہے جو جسمانی حرارت سے بھی چارج ہوسکتی ہے

چینی سائنسدانوں نے ایسی بیٹری تیار کی ہے جو جسمانی حرارت سے بھی چارج ہوسکتی ہے، فوٹو؛فائل

اسمارٹ فون اور موبائل آلات کو مسلسل توانائی فراہم کرنا آج ایک دردِ سر بن چکا ہے اور اس کے لیے ایک جانب تو بیٹریوں کو زیادہ مؤثر بنایا جارہا ہے تو دوسری جانب ان آلات کو چارج کرنے کے نت نئے طریقوں پر کام ہورہا ہے لیکناب چین سے خبر آئی ہے کہ انہوں نے جسمانی حرارت سے جارچ ہونے والی بیٹری کا ایک نمونہ تیار کرلیا ہے۔



چین کی ہوازون یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک پٹی نما شے بنائی ہے جسے اسمارٹ واچ اور دیگر چھوٹے آلات کےساتھ پہنا جاسکتا ہے اور اسے مستقبل کا چھوٹا جنریٹر کہا جاسکتا ہے۔ اسے پہنے جانے والے آلات مثلاً اسمارٹ واچ اور صحت پرنظر رکھنے والے مانیٹروں کے ساتھ منسلک کرکے بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اسے لباس کا حصہ بنا کر بھی پہنا جاسکتا ہے۔




اگر آپ ایک پٹی پہن کو سوجائیں تو پوری رات چھوٹے آلات چارج ہوجائیں گے تاہم ماہرین کی ٹیم نے بدن پر چپکنے والی ایک پٹی تیار کرلی ہے جو جسمانی گرمی سے بجلی بناتی ہے اور اس میں موجود پلاسٹک جیسا ایک جیل بجلی کو آگے پہنچاتا ہے۔ انسانی جسم کا سطحی درجہ حرارت 32 درجے سینٹی گریڈ رہتا ہے جو بسا اوقات اطراف کےماحول سے بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس فرق سے بجلی بن سکتی ہے۔

اس پٹی پہلا نمونہ انسانی جسم پر چپکنے کے بعد ایک وولٹ بجلی بناتا ہے جب کہ آئی فون بیٹری چارج کرنے کے لیے 5 وولٹ درکار ہوتی ہے۔ لیکن 8 سینٹی میٹر کا ایک اسٹیکر صرف 0.3 مائیکروواٹس بجلی بناتا ہے جو بہت کم ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس نظام کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے اور مستقبل میں اسمارٹ فون چارج کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔
Load Next Story