ایشون ہرنیا میں مبتلا آئی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے

انجری سے نجات پانے میں ایشون کو6 سے 8 ہفتے درکار ہوں گے

انجری سے نجات پانے میں ایشون کو6 سے 8 ہفتے درکار ہوں گے ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
مصروف ترین بھارتی شیڈول نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کوہرنیا میں مبتلا کردیا۔

بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کے ہرنیا میں مبتلا ہونے کے بعد اب ان کی آئندہ ماہ شیڈول آئی پی ایل میں شرکت ممکن نہیں رہی ہے ، وہ سپر جائنٹس کو دستیاب نہیں ہوں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :نامناسب الفاظ پروکٹ اٹھاکرکوہلی کے سینے میں گھونپنےکا سوچا تھا

انجری سے نجات پانے میں ایشون کو6 سے 8 ہفتے درکار ہوں گے لیکن وہ جون میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے، اسپنر بحالی فٹنس کا عمل جلد شروع کریں گے۔
Load Next Story