مالدیپ کی عالمی شہرت یافتہ ماڈل نے خود کشی کرلی
انھوں نے 2014ء بین الاقوامی جریدے ووگ کے سرورق کی زینت بننے پر بہت شہرت سمیٹی تھی
مالدیپ کی معروف ماڈل رودھا عاطف نے خود کشی کرلی جو میڈیکل کالج میں سیکنڈ ایئر کی میڈیکل طالبہ تھیں۔
21 سالہ رودھا بنگلا دیش کے شہر راجشاہی میں قائم میڈیکل کالج میں سیکنڈ ایئر کی میڈیکل طالبہ تھیں، فی میل ہاسٹل کی انچارج محمودہ بیگم کا غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ رودھا عاطف بہت با اخلاق طالبہ تھی اور ہمیشہ خوش وخرم رہتی تھی۔ رودھا عاطف کا شمار مالدیپ کی مشہور ماڈلز میں ہوتا تھا۔
انھوں نے 2014ء بین الاقوامی جریدے ووگ کے سرورق کی زینت بننے پر بہت شہرت سمیٹی تھی۔ اس ایک تصویر نے انھیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ ان کی نیلی آنکھوں نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا تھا۔