خیبرایجنسی شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ 6 اہلکارشہید

شولبارمیںچیک پوسٹوں پرحملہ کےبعدرات بھرجاری رہنے والی جھڑپوں میں فرنٹیئ کانسٹیبلری کے4اور2خاصہ دار اہلکار ہلاک ہوئے۔

رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 اور 2 خاصہ دار اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

سیکورٹی فورسز کی چار چیک پوسٹوں پر شدت پسندوں کے حملے میں 6 سیکورٹی اہلکار جاں بحق جب کہ 28 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے تحصیل باڑہ میں ارجلی کی ایک اور شولبار میں تین چیک پوسٹوں پر حملے کے بعد رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 اور 2 خاصہ دار اہلکار جاں بحق ہو گئے، حملہ کرنے والے شدت پسندوں کی درست تعداد تاحال معلوم نہیں کی جاسکی نہ ہی ہلاکتوں کی مکمل طور پر تصدیق کی گئی۔


واضح رہے کہ منگل باغ کے لشکر اسلامی گروپ کے زیر اثر اس علاقے میں تین سال کے وقفے کے بعد یہ چیک پوسٹیں حال ہی میں قائم کی گئی تھیں، سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی نے عسکریت پسندوں کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story