پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں و تبادلے
میجرجنرل اظہرصالح عباسی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں کور کمانڈر منگلا تعینات کردیا گیا، آئی ایس پی آر
DUBAI:
پاک فوج میں میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں کور کمانڈر منگلا تعینات کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو کور کمانڈرمنگلا تعینات کردیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل وہ چیف آف جنرل اسٹاف جی ایس برانچ جی ایچ کیو کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا
اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عمرمحمود حیات کوچیئرمین این ڈی ایم اے تعینات اورلیفٹیننٹ جنرل عمرفاروق درانی کوچیئرمین پی او ایف تعینات کیا گیا ہے۔