قاہرہ میں ٹرین حادثہ 19 افراد ہلاک 107 زخمی

حادثے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی۔

جنوبی قاہرہ میں جیزہ کے علاقے بدراشن کے قریب یہ پٹری سے اتر گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 107 زخمی ہو گئے۔



مصری حکام کے مطابق ٹرین بالائی مصر سے فوجی ریکروٹس کو کیمپ لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں جنوبی قاہرہ میں جیزہ کے علاقے بدراشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔


جیزہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جب کہ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دو درجن کے قریب لاشیں جائے حادثہ پر پڑیں تھیں تاہم حادثے كی وجوہات كے بارے میں تاحال كوئی اطلاع نہیں ملی۔


واضح رہے کہ گزشتہ نومبر میں ایک ٹرین سکول کے بچوں سے بھری بس سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 50 بچے ہلاک ہو گئے تھے، اس حادثے کے نتیجے میں ریلوے کے سربراہ اور ملک کے وزیر مواصلات کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔ اس حادثے کے بعد ہونے والی تحقیقات سے ظاہر ہوا تھا کہ ریلوے کا پھاٹک اس حادثے سے قبل کھلا تھا کیونکہ سگنل پر مامور اہلکار سو گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story