دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت
بھارت خطے کے امن کو خطرے میں نہ ڈالے، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں اوربھارت خطے کے امن کو خطرے میں نہ ڈالے۔
واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر چری کوٹ کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں ایک شہری زخمی ہوا۔