پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈین ہاکی لیگ سے نکال دیا گیا

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے کے بعد حالات ایسے نہیں تھے کہ پاکستانی کھلاڑی لیگ میں حصہ لیتے، انڈین ہاکی حکام

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے کے بعد حالات ایسے نہیں تھے کہ پاکستانی کھلاڑی لیگ میں حصہ لیتے، انڈین ہاکی حکام

RAWALPINDI:
بھارت میں کھیلی جانے والی انڈین ہاکی لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو نکال دیا گیا ہے۔

ہاکی انڈیا کے حکام کے مطابق انڈین ہاکی لیگ میں شامل ہونے والے 9 پاکستانی کھلاڑیوں کو نکال دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے فیصلہ لائن آف کنٹرول پرپیش آنے والے فائرنگ کے واقعات کے بعد کیا گیا۔


حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد حالات ایسے نہیں تھے کہ پاکستانی کھلاڑی لیگ میں حصہ لیتے تاہم کھلاڑیوں کو ان کے معاہدے کے مطابق رقوم کی ادائیگی کی جائے گی۔

انڈین ہاکی لیگ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد توثیق، فرید احمد، راشد، عمران بٹ، رضوان سینئر، رضوان جونیئر، کاشف شاہ، عمرفان اور شفقت رسول شامل تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story