پشاور شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ 6 اہلکار جاں بحق16زخمی
کالعدم لشکر اسلام نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کے مزید 4 اہلکار ان کے قبضے میں ہیں
ISLAMABAD:
خیبرمیں چیک پوسٹ پر درجنوں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور16زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔
حکام کے مطابق پیر کی شب 100سے زائد شدت پسندوں نے خیبر کے علاقے باڑا میں فرنٹئیر چیک پوسٹ پر حملہ کیا اس دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6اہلکارجاں بحق گئے جس میں پولیس کے 2اہلکاربھی شامل ہیں۔
کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کے مزید 4 ااہلکار ان کے قبضے میں ہیں،ترجمان نے اس بات کی تردید کی کہ مقابلے کے دوران تنظیم کے کچھ ارکان ہلاک ہوئے۔