وفاق کی ناقص پالیسیوں کے باعث صوبوں میں نفرتیں بڑھتی جارہی ہیں خورشید شاہ

کچھ لوگ نااہلی کی وجہ سے ایسے اقدام اٹھاتے ہیں جس سے ملک کو کوئی نہ کوئی نقصان پہنچے، خورشید شاہ

کچھ لوگ نااہلی کی وجہ سے ایسے اقدام اٹھاتے ہیں جس سے ملک کو کوئی نہ کوئی نقصان پہنچے، خورشید شاہ ، فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکمران صوبائی مسائل کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور وفاق کی ناقص پالیسیوں کی باعث صوبوں کے درمیان نفرتیں جنم لے رہی ہیں۔

سکھرمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ وفاق کی مضبوطی کی بات کی لیکن ہماری بات کوئی بھی سننے کو تیار نہیں، سندھ اور بلوچستان کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا حال تو سندھ سے بھی برا ہے، پانی کے لئے سندھ اور بلوچستان کے عوام چیخ و پکار کررہے ہیں، ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تو حکومت کی جانب سے 5 ہزار کیوبک فٹ پانی بڑھا دیا گیا،سندھ کو فی الفور اور پورا پانی دیا جائےتاکہ ہم بلوچستان میں پانی فراہم کرسکیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف نے سندھ آنے میں بہت دیرکردی

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نا اہلی کی وجہ سے ایسے اقدام اٹھاتے ہیں جس سےملک کو کوئی نہ کوئی نقصان پہنچے، حکمران معاملات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے، وفاق کی بات کرنے والوں کو دیوار سے کیوں لگایا جاتا ہے اس طرح کے اقدامات سے نفرتیں جنم لیتی ہیں اور ملک کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Load Next Story