سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرآئی جی اے ڈی خواجہ نے دوبارہ چارج سنبھال لیا
سی پی او آفس میں تعینات عملے اور افسران نے اے ڈی خواجہ کا استقبال کیا
آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سردارعبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کئے جانے کے بعد اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس موقع پر سی پی او آفس میں تعینات عملے اور افسران نے ان کا استقبال کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن معطل
دوسری جانب سردار عبدالمجید دستی نے فوری طور پر اپنے پرانے عہدے پر کام شروع کردیا ہے لیکن وہ سی پی او آفس سے اے ڈی خواجہ کی کرسی بھی ساتھ لے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل سندھ حکومت نے اے ڈی خواجہ کی جگہ عبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی مقرر کردیا تھا تاہم سندھ ہائی کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا جس کے بعد عدالت نے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔