الیکشن کمیشن نے عمران خان سے چکوال جلسے پر جواب طلب کرلیا
چکوال کے ضمنی انتخاب کے موقع پر عمران خان کو جلسہ کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا گیا
الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو چکوال میں جلسہ کرنے پر نوٹس جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو چکوال میں جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال نے عمران خان کو 6 اپریل کو طلب کرتے ہوئے ان سے وضاحت مانگی ہے۔
پنجاب کے حلقہ پی پی 23 چکوال میں ضمنی انتخاب کے موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق حلقے میں کوئی بھی ایم این اے یا ایم پی اے دورہ یا جلسہ نہیں کرسکتا جب کہ گزشتہ روزعمران خان نے نہ صرف چکوال میں دورہ کیا بلکہ جلسے سے خطاب بھی کیا۔