بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ایل او سی فائرنگ پر احتجاج
ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی شہری کے شہید ہونے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا
پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو ہدف بنانا قابل مذمت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
واضح رہے کہ یکم اپریل کو کنٹرول لائن پر چڑی کوٹ سیکٹر کے مقام پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والہ شہری 18 سالہ شہری عتیق قریشی شہید ہوگیا۔