صومالی قذاقوں نے بھارتی بحری جہاز ہائی جیک کرلیا
جہاز میں 11 افراد سوار ہیں جن کی رہائی کیلیے تاوان طلب کیے جانے کا امکان ہے، میڈیا رپورٹس
صومالی قذاقوں نے بھارت کا تجارتی بحری جہاز ہائی جیک کرلیا جس میں 11 افراد سوار ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی قذاقوں کی جانب سے ہائی جیکنگ کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے اور قذاقوں نے صومالیہ کے ساحل سے بھارت کے کمرشل بحری جہاز کو ہائی جیک کرلیا جو گزشتہ ایک ماہ میں ہائی جیکنگ دوسرا بڑا واقعہ ہے، اس سے قبل انہوں نے آئل ٹینکر کو ہائی جیک کرلیا تھا۔
بحرہ عرب کے سمندر میں تجارتی آپریشن کی نگرانی کرنے والی برطانوی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ہمیں اس حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دبئی سے بوساسو جانے والے بحری جہاز کو ہائی جیک کرلیا گیا ہے تاہم جہاز کو کہاں سے ہائی جیک کیا گیا اور اسے اب کہاں لے جایا جارہا ہے اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جہاز میں 11 افراد سوار تھے جن کی رہائی کے لیے بھارتی حکومت سے تاوان طلب کیے جانے کا امکان ہے۔