ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم ٹاپ 30 میں شامل
بولرزمیں عماد وسیم نے دوسری پوزیشن لی جب کہ شاداب 117ویں نمبر پرآگئے
MILAN:
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ٹاپ اسکورر کا اعزاز پانے والے بابر اعظم نے عالمی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 27 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔
بابر اعظم نے سیریز کے دوران 137 رنز اسکور کیے اور 41 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 30 میں شامل ہوگئے۔ احمد شہزاد 5 درجہ بہتری کے ساتھ 29 ویں، شعیب ملک 3 درجہ بہتری کے ساتھ 34 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی
نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان نے 4 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی رینکنگ میں 117 ویں پوزیشن پر انٹری دی ہے، عماد وسیم 2 درجے بہتری کے ساتھ دوسری پوزیشن پرآگئے ہیں جب کہ نمبر ون عمران طاہر سے 15 پوائنٹس کی دوری پر ہیں۔ وہاب ریاض 3 درجہ بہتری کے ساتھ 40 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگار بنا لیا