عامر ساتھی اداکار سیف کی بیٹی کواپنے ساتھ کاسٹ کرانے کیلیے سرگرم

عامر خان نے سارہ علی خان کو فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے لیے پرفیکٹ قرار دیا ہے

عامر خان نے سارہ علی خان کو فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے لیے پرفیکٹ قرار دیا ہے، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے دوست سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو فلم ''ٹھگ آف ہندوستان'' میں مد مقابل کاسٹ کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

بالی ووڈ کی تمام اداکارائیں عامر خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب رہتی ہیں اور یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی میگا بجٹ فلم ''ٹھگ آ ہندوستان'' کے لیے مختلف اداکاراؤں کا نام لیا جارہا ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسر آدتیہ رائے چوپڑا فلم میں وانی کپور کو کاسٹ کرانے کے خواہش مند ہیں لیکن اب عامر خان بھی اپنے قریبی دوست کی بیٹی کو کاسٹ کرانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان فلم ''ٹھگ آف ہندوستان'' میں پہلے نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرانے کے خواہشمند تھے لیکن اب انہوں نے فلم میں مدمقابل اداکارہ کے لیے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا نام تجویز کردیا ہے جس کے لیے پروڈیوسرسے بات چیت بھی جاری ہے۔

عامر خان نے سارہ علی خان کو فلم کے لیے نیا چہرہ اور کردار کے لیے بالکل پرفیکٹ قرار دیا ہے جب کہ اب تک فلم کے لیے حتمی طور پر کسی بھی اداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا گیا تاہم اگر قرعہ فال سارہ علی خان کے نام نکل آیا تو ان کا بالی ووڈ کاسب سے شاندار ڈیبو ہوگا جس میں 2 سپر اسٹار ہوں گے۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ''ٹھگ آف ہندوستان'' میں عامر خان اور امیتابھ بچن مرکزی کردار میں نظرآئیں گے اور فلم اگلے برس دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story