بھارت نے پاکستان کیلئے ویزے کا اجرا مؤخر کر دیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزا معاہدہ گزشتہ ماہ طے پایا تھا۔

بھارت کے وزیر داخلہ آر کے سنگھ نے کہا کہ ویزا پروگرام کو کچھ ٹیکنیکل رکاوٹوں کی وجہ سے مؤخر کیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
بھارت نے پاکستان کے بزرگ افراد کو سرحد پر ویزا جاری کرنے کا پروگرام اس کے شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی مؤخر کر دیا۔


بھارت کے محکمہ داخلہ کے سیکریٹری آر کے سنگھ نے کہا کہ ویزا پروگرام کو کچھ ٹیکنیکل رکاوٹوں کی وجہ سے مؤخر کیا گیا ہے اور متعلقہ ایجنسیوں کی مدد سے ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے بعد اسے دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزا معاہدہ گزشتہ ماہ طے پایا تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے شہریوں کے لئے سفری سہولیات کو آسان بنانا تھا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ویزا معاہدہ مؤخر کرنے کی ایک وجہ دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے مسئلے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی ہوسکتی ہے۔
Load Next Story