وزیراعظم یاصدر بننے کی ہوس نہیں ملک کی بہتری چاہتا ہوں مشرف

سیاسی خلا کو پُر نہ کیا تو ملک کو لوٹنے والے ہی باریاں لگاتے رہیں گے، پریس کانفرنس

سیاسی خلا کو پُر نہ کیا تو ملک کو لوٹنے والے ہی باریاں لگاتے رہیں گے، پریس کانفرنس۔ فوٹو: اے ایف پی /فائل

سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مجھے وزیراعظم یا صدر بننے کی ہوس نہیں، ملک کی بہتری چاہتا ہوں۔


سابق صدر پرویز مشرف نے پیر کے روز آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں 23 جماعتوں پر مشتمل عوامی اتحاد کے اجلاس کے بعد ٹیلی فونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرپشن اور مس گورننس عروج پر ہے، دہشت گردی و انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، حکمران صرف سیاست کر رہے ہیں، تیسری سیاسی قوت کا خلا پُر کرنا وقت کی ضرورت ہے، ملک کو بچانے اور ترقی دینے کیلیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔

پرویز مشرف نے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کی حقیقی رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں، سیاسی خلا کو پُر نہ کیا تو ملک کو لوٹنے والے ہی باریاں لگاتے رہیں گے، ہر اس جماعت کو عوامی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں جو ملک و قوم کی بہتری چاہتی ہے، پاناما کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے تاکہ قوم آگے بڑھے۔
Load Next Story