لائیو اسٹاک ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج

کئی برسوں سے کام کرنے کے باوجود ملازمتوں پر مستقل نہیں کیا جارہا، مظاہرین

نے بتایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ملازمین نے مطالبات منظور نہ کیے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی انتظامیہ ہمارے مطالبات منظور کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کاملے رہی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ ملازمین کو گزشتہ 7ماہ سے تنخواہوںکی ادائیگی نہیں کی گئی اور ملازمین سالوں سے کام کر رہے ہیں لیکن اسکے باوجود انہیں ملازمتوں پر مستقل نہیں کیا جارہا ہے، جس کے باعث ملازمین میںشدید بے چینی پائی جاتی ہے۔




انھوں نے بتایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور فاقہ کشی کی صورتحال ہے جبکہ روزمرہ کے معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات کی منظوری کیلیے اعلیٰ حکام سمیت عوام کے منتخب نمائندوں سے بھی بات چیت کی گئی، لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوئی۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات فی الفور منظور کیے جائے۔
Load Next Story