ملالہ کو 12 اپریل کو کینیڈا کی اعزازی شہریت سے نوازا جائے گا
ملالہ یوسف زئی کینیڈا کی اعزازی شہریت حاصل کرنے والی دنیا کی چھٹی شخصیت ہوں گی
سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی کینیڈا کی اعزازی شہریت حاصل کرنے والی دنیا کی چھٹی شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والی ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ 12 اپریل کو کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین خاتون بھی بن جائیں گی۔
کنیڈین وزیر اعظم کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی خصوصی دعوت پر ملالہ یوسف زئی 12 اپریل کو کینیڈا کا دورہ کریں گی، اپنے دورے میں وہ کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی، اس کے علاوہ انہیں ملک کی اعزازی شہریت سے بھی نوازا جائے گا جس کا 2014 میں کینیڈا کی پارلیمنٹ نے اعلان کیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں
جسٹس ٹروڈو نے اپنے بیان میں ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کی کہانی عزم و وقار کی داستان ہے، ملالہ نے ہمت و بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ان کی وکالت نے پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت دینا ہمارے لیے فخر کی بات ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی وہ کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین خاتون بھی بن جائیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ملالہ پر حملے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
واضح رہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ نے اکتوبر 2014 میں ملالہ یوسف زئی کو اعزازی شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔ ملالہ سے قبل دنیا کی صرف 5 شخصیات کو کینیڈا کی اعزازی شہریت سے نوازا گیا ہے جن میں نیلسن مینڈیلا، راول والنبرگ، دلائی لامہ، آنگ سانگ سوچی اور سر آغا خان شامل ہیں۔