ٹنڈو الہیار حیسکو لائن مینوں کے ٹیکنیکل ٹیسٹ لیے گئے

40 میں سے 7 فیل،ناکام اہلکاروں کے الائونس بند کردیے جائینگے،ڈائریکٹر ایڈمن

ڈائریکٹر ایڈمن عمران علی عسکری نے میڈیا کو بتایا کہ ہم لائن مینوں کی قابلیت کو جانچ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
لائن مینوں کی قابلیت کو جانچنے کیلیے حیسکو کے اعلیٰ افسران کی نگرانی میں ٹنڈوالہیار ڈویژن کے لائن مینوں کے ٹنڈو جام ٹریننگ سینٹر میں ٹیکنیکل ٹیسٹ لیے گئے۔

ٹیسٹ میں 40 لائن مینوں نے حصہ لیا جن میں 7 فیل اور 2 غیر حاضر قرار دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو جام ٹریننگ سینٹر سرکل 1 میں ٹنڈو الہ یار ڈویژن کے ماہانہ 5 ہزار الائونس حاصل کرنے والے اسٹاف کے ٹیکنیکل ٹیسٹ لیے گئے، ٹیسٹ کے نتائج میں سب ڈویژن 1 کے 15 لائن مینوں میں سے 3 فیل اور سب ڈویژن II کے 17 لائن مینوں میں سے 4 فیل جبکہ 2 غیر حاضر قرار پائے گئے۔




اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عمران علی عسکری نے میڈیا کو بتایا کہ ہم لائن مینوں کی قابلیت کو جانچ رہے ہیں اور ان کے اعلیٰ افسران اور ایس ڈی اوز بھی موجود ہیں تاکہ وہ بھی اپنے لائن مینوں کی قابلیت کو دیکھ سکیں۔ ٹیسٹ میں جو لائن مین فیل ہوگااس کے الائونس بندکردیے جائیں گے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔
Load Next Story