بحرانوں کی ذمے دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ایاز پلیجو

کرپشن اور خراب حکمرانی پاکستان کے لیے دنیا بھر میں بدنامی کا سبب بنی ہوئی ہے

ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

لاہور:
عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے کی ذمے دار پی پی کی حکومت ہے۔

اقتدار کی بے حوس، کرپشن اور خراب حکمرانی کے باعث دنیا بھر میں بدنامی کا سبب بنا ہے، جس ملک کا وزیر اعظم کرپشن میں ملوث ہو اس ملک کی ساکھ دنیا میں کیا ہو سکتی ہے۔ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں، غیر جانبدار نگراں حکومت تشکیل دے کر فوری الیکشن کا اعلان کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔




انھوں نے کہا کہ سندھ کے 850 سے زائد بچے خسرہ کے باعث موت کی نیند سو چکے ہیں، جس کے ذمے دار گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر صحت فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرح سندھ میں کرپشن میں ملوث پی پی اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے۔ انھوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی، کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو الیکشن میں حصہ نہ لینے دیا جائے۔
Load Next Story