ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر فریقین سے 11 اپریل تک جواب طلب کرلیا
KARACHI:
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے رہنما سلیم شہزاد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سلیم شہزاد نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ گرفتاری سے پہلے وہ کئی بار پاکستان آچکے ہیں لیکن پولیس یا کسی ادارے نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت ایک مقدمے میں ضمانت منظور کر چکی ہے لیکن اب 20 سال پرانے مقدمات میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کا یہ عمل سیاسی ہے۔
سلیم شہزاد کی جانب سے عدالت میں درخواست کی گئی کہ انہیں دیگر مقدمات کی تفصیلات طلب کرکے رہا کیا جائے اور پولیس کوحکم دیاجائے کہ عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی مقدمے میں گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سلیم شہزاد کی ضمانت منظور
عدالت نے سلیم شہزاد کا موقف سننے کے بعد فریقین سے سلیم شہزاد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جب کہ آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا، کیس کی سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔