بگ بیش لیوک پومر باش کی سنچری نے برسبین ہیٹ کو فائنل میں پہنچا دیا

میزبان سائیڈ 184 رنز ہدف کے جواب میں 9 وکٹ پر 168 رنز تک محدود رہی.

بگ بیش: پہلے سیمی فائنل میں برسبین ہیٹ کے لیوک پومر باش کا زور دار شاٹ، انھوں نے میلبورن رینیگیڈز کیخلاف شاندار سنچری بنائی ۔ فوٹو : اے ایف پی

PESHAWAR:
بگ بیش کے پہلے سیمی فائنل میں لیوک پومر باش نے میلبورن رینیگیڈز کے چھکے چھڑا دیے۔


ان کی ناقابل شکست سنچری نے برسبین ہیٹ کو فائنل میں پہنچا دیا۔ ایونٹ میں رینیگیڈز 7 فتوحات اور ایک ناکامی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ سائیڈ تھی مگر 16 ہزار ہوم کرائوڈ کے سامنے توقع کے مطابق کھیل پیش نہیں کرپائی۔

میزبان سائیڈ 184 رنز ہدف کے جواب میں 9 وکٹ پر 168 رنز تک محدود رہی، بین روہریر 42رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بین کٹنگ نے 3 جبکہ میکڈرموٹ اور کرس لین نے دو،دو وکٹیں لیں۔ اس سے قبل برسبین نے 3 وکٹ پر 183 رنز اسکور کیے، اوپنر لیوک پومرباش 112 رنز پر ناقابل شکست رہے، انھوں نے 70 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکے اور 15 چوکے جڑے۔ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ بدھ کو پرتھ اسکوچرز اور میلبورن اسٹارز کے درمیان میچ سے ہوگا۔
Load Next Story