موٹر وے پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والا ملزم گرفتار کرلیا

دوران گشت مٹیاری کے قریب ملزم دین محمد واردات کے دوران گرفتار اسلحہ برآمد، 2 ساتھی فرار

پولیس کی فوری کارروائی پر ڈی آئی جی موٹر وے ولی اﷲ دل نے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کے پٹرولنگ افسران کاشف اور قیصر شہزاد نے دوران گشت مٹیاری کے قریب موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم دین محمد ولد حسین بخش کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان انسپکٹر عدنان نے بتایا کہ ملزمان آفتاب حسین سے اس کی ہنڈا 125 موٹر سائیکل نمبر NAH-6104 چھین رہے تھے جسے موٹر وے پولیس کے افسران نے ناکام بنا دیا پولیس کی فوری کارروائی پر ڈی آئی جی موٹر وے ولی اﷲ دل نے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ملزم کو اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔
Load Next Story